تھانہ بھانہ ماڑی،سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، خصوصی کریک ڈاون کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، کریک ڈاون کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 عدد پستول، کارتوس، دھائی کلو گرام چرس اور 300 گرام آیس برآمد کرلی گئی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اہم کارروائیاں کیں ہیں، ہونے والی کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں حارث، ساجد، جلال خان، محمد اقبال، غوث علی شاہ اور نعمان شامل ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا گیا، ملزمان سے مجموعی طور پر دھائی کلو گرام چرس، 300 گرام آیس، 5 عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہیں