پشاور میں پھولں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ بدستور برقرار
پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دستور بر قرار ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے شہر کے مختلف بازاروں میں آلو سرخ 90روپے،ٹماٹر 180، پیاز، 120، سبز مرچ 360، کچالو 110، لہسن 100 سے 230 روپے جبکہ چائنہ لہسن 300 روپے،بنڈی 120، توری 120، ٹینڈا 100 روپے اور کریلا 90 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ پھل انگور 270 روپے فی کلو،انار 210 روپے،املوک 100 روپے، سیب 190، امرود 170 اور کیلا 110روپے تک فروخت ہونے لگا سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسلہ اضافے سے شہری بھی پریشان دکھائی دینے لگے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اور قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔