سرکاری سکولوں میں نئے اوقات کار نافذ
راجن پور (تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں سی ای او ایجوکیشن راجن پور نے ضلع بھر کے تعلیمی(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
اداروں کے اوقات تبدیل کردیے۔ اج سے ضلع بھر کے سکولوں نئے اوقات کارکے مطابق کھلیں اور بند ہو نگے۔ سی ای او ایجوکیشن راجن پور مہار سراج احمد کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق بوائز سکول صبح ساڑے اٹھ بجے سے اڑھائی بجے تک جمعہ کو ساڑے اٹھ سے بارہ بجے تک جبکہ زنانہ تعلیمی ادارے اٹھ بجکر پندرہ منٹ پر چھٹی دو بجکرپندرہ منٹ کو ہوگی۔ افٹر نون سکول پہلی شفٹ اٹھ سے ساڑے بارہ بجے جبکہ ڈبل شفٹ ایک بجے سے شام ساڑے پانچ بجے تک ہو گی۔ تما م سربرہان ادارہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔