امپورٹڈ امیدوار مسترد‘ عمران خان کا بیانیہ جھوٹ‘ گیلانی 

امپورٹڈ امیدوار مسترد‘ عمران خان کا بیانیہ جھوٹ‘ گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یہ اہم الیکشن ہے میں شاہ محمود قریشی سے متفق نہیں ہمارا مقابلہ عمران خان کے جھوٹے بیانیہ سے ہے میں ابھی وزٹ کرنے کیلئے باہر نکلا یوں گہما گہمی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کے پولنگ پر آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتاامپورٹڈ پارٹی اور امپورٹڈ امیدوار کو لوگ ووٹ نہیں دے رہے۔ عمران خان نے کہا تھا میرے جانے کے بعد پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام محفوظ نہیں رہے گا عمران خان کو ایسے بیان نہیں دینے چاہیے تھے۔ امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر حیرانگی ہوئی ہے۔ پاکستان کے نیوکلئیر اثاثہ جات محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں یہ دو نظریوں کا الیکشن ہے،  پنجاب حکومت کے وزرا حلقے میں گھوم رہے ہیں، پولنگ کا عمل ابھی تک پر امن ہے،  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  انڈیا کا میزائیل جو پاکستان میں گرا تھا وہ اتفاقیہ نہیں تھا۔عمران خان ساری زندگی ایک کاغذ لے کر سڑکوں پر گھومتا رہے گا۔آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل نا کیا جاتا تو پاکستان سری لنکا بن جاتا   ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید علی موسی گیلانی کی فتح کے بعد اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی پارٹی کا مشکور ہوں کہ پارٹی نے علی موسی گیلانی کو پارٹی ٹکٹ دیا۔ میں مسلم لیگ نون کا بھی شکر گزار ہوں کہ کہ انہوں نے ہماری حمایت کی۔ میں میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصل بیانیہ یہ ہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جائے۔ عمران خان کے ایسے الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ ہے کہ جس میں فتح کے بعد وہ اسمبلی جائیں گئے ھی نہیں اور پھر استعفی دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملکر کئی الیکشن لڑے اور عمران خان کو شکست دی۔ آج بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ ان نتائج کی بنیاد پر ہم آئندہ عام انتخابات میں بھی فیصلہ باہمی مشاورت سے ہی کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کے میں پارلیمنٹ کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔ ماضی میں بھی میں نے قانون کی بالا دستی اور آئین کی حکمرانی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا آئندہ بھی میں اپنا یہ کردار ادا کرتا رہوں گا۔
گیلانی

مزید :

صفحہ اول -