ہار جیت کھیل کا حصہ‘دوستوں کا شکریہ‘ شاہ محمود 

  ہار جیت کھیل کا حصہ‘دوستوں کا شکریہ‘ شاہ محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کا موقع ہے اور ن لیگ کی مرکزی قیادت ملک سے باہر ہے، کچھ سیاستدان یہاں وقت گزارنے آتے ہیں۔کچھ سیاستدان پاکستان میں حکومت کرنے آتے ہیں۔ حکومت کے بعد ملک سے باہرکاروبار کرنے چلے جاتے ہیں۔ ن لیگ کی مرکزی قیادت ماضی میں بھی ایسا ہی کرتی رہی ہے۔امریکی صدر نے جو بیان دیا وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔امریکہ کے اپنے ماہرین اس پر بار ہا اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔ میں حیران ہوں یہ بیان اس وقت میری نظر میں غیر ضروری تھا۔ اس بیان سے شہباز شریف اور بلاول کے دورہ امریکہ کی اصلیت اور حقیقت کھل گئی ہے۔ امریکہ صدر کے بیان کے بعد دفتر خارجہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ فوری طور پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کرنا چاہیے۔ ہماری تو کوشش ہے کہ ماحول پرامن رہے۔جو ووٹر ہے وہ اپنی خواہش کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کرے۔یہی جہموری طریقہ ہے,اور ہماری سوچ جمہوری ہے۔تحریک انصاف کا یہی پیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا شیخ طاہر حمید پر فائرنگ کا واقع افسوسناک ہے،میرا قریبی ساتھی تھا۔ نظریاتی ورکر تھا۔ کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ کوئی بھی بیان دینا کیس پر اثر انداز ہوسکتا ہے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ واقع میں کون ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے سپورٹ کرنے پر دوستوں کا شکر گزار ہو۔

مزید :

صفحہ اول -