"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" نے صرف 3دن میں کتنے روپے کما لیے؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی پنجابی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی دنیا بھر میں کھڑکی توڑ نمائش جاری ہے ، فلم کو بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 9.5 ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کی سب سے مقبول ترین فلم مانا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق فلم نے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں کئی پنجابی اور بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، فلم نے صرف 3دن میں5 ممالک کےاندر 19 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ بلاک بسٹرفلم دیکھنے کےلیے سینما گھروں میں لمبی قطاریں ہیں ،شائقین فلم دوبارہ دیکھنے کےلیے بھی تیار ہیں۔ خیال رہے کہ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر شامل ہیں۔