ممنوعہ فنڈنگ کیس ،حامد زمان نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری واپس لے لی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری واپس لے لی ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،حامد زمان کے وکیل نے سیشن عدالت سے درخواست ضمانت واپس لے لی۔حامد زمان کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری ان کے وکیل نے واپس لی ،ایف آئی اے کی جانب سے نئی دفعات شامل ہونے پر درخواست ضمانت واپس لی گئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے انسداد کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5 (2 )شامل کی گئی ،نئی دفعہ شامل ہونے پر ضمانت سیشن عدالت کے دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر واپس لی گئی۔وکیل حامد خان نے کہاکہ نئی دفعہ شامل ہونے پر درخواست ضمانت بینکنگ جرائم عدالت میں دائر کی جائے گی ۔