شکارپور سے مغوی ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب

شکارپور سے مغوی ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب
شکارپور سے مغوی ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شکارپور سے اغوا ہونے والے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب ہوگئے۔

 شکارپور کے کچے میں ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کئی روز سے آپریشن جاری تھا تاہم پانچوں مغوی اہلکار گزشتہ شب ایس ایس پی ہاؤس شکارپور پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں کو کوٹ شاہو تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق مغویوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی ان کے بیٹے اور 3 اہلکار شامل تھے، ڈاکوں نے کوٹ شاہو تھانے سے چھینا گیا اسلحہ بھی پولیس کو واپس کردیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی اور ایس ایس پی شکارپور نے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 5 دن سے مذاکرات جاری تھے، ڈاکو مہر بڈانی کی گرفتاری کے بعد اسے چھڑانے کیلئے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو 11 اکتوبر کی صبح کوٹ شاہو تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔