ایک ہفتہ کے دوران آٹا 75روپے فی تھیلا مہنگا

Oct 17, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر)مہنگا ئی کی لہر ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھا نے لگی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 40 سے 75 روپے تک مہنگی ہو گئی  جبکہ گھی کی قیمت بھی 5 سے 10 روپے فی کلوگرام بڑھ چکی ہے۔ دودھ کی قیمت 180 سے 200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت 220 روپے فی کلو ہے جبکہ سرکاری قیمت 180 روپے ہے۔ مٹن بھی 1600 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 2400 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔پھلو ں اور سبزیو ں کی قیمتیں بھی روزا نہ کی بنیا د پر اضا فہ جا ری ہے دوسری جانب پرائس کنڑول کمیٹیا ں مکمل طور پر غیر فعا ل ہیں۔۔

مزیدخبریں