تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات، آئی جی پنجاب رپورٹ سمیت کل لاہور ہائیکورٹ طلب

Oct 17, 2024 | 10:20 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ اس بچی کی زندگی تباہ کردی، چاہے اس کیساتھ واقعہ ہوا ہے یا نہیں،آئی جی بتائیں ویڈیوز اور تصاویر کے بعد پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری  اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،عدالت نے آئی جی پنجاب کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، رجسٹرار لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی بھی ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا گیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ہمارے ایک فل بنچ میں ایک کیس چل رہا ہے،آئی جی پنجاب کو ہدایت کی نجی کالج واقعہ کی رپورٹ جمع کرائیں،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ اس بچی کی زندگی تباہ کردی، چاہے اس کیساتھ واقعہ ہوا ہے یا نہیں،آئی جی بتائیں ویڈیوز اور تصاویر کے بعد پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا،اینٹی ریپ ایکٹ تو متاثرہ بچی کا نام پبلش کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا آئی جی اتنے بے خبر تھے کہ تصاویر اور ویڈیو وائرہ ہونے دیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ تمام افسران ریکارڈ سمیت کل عدالت میں پیش  ہوں،پنجاب یونیورسٹی میں خودکشی واقعہ سے متعلق بھی آئی جی رپورٹ کریں ، واقعہ کا ہاتھ سے لکھا ہو اروزنامچہ چاہئے کمپیوٹرائزڈ روزنامچہ نہیں ۔وکیل درخواست نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں۔

مزیدخبریں