آئی ایم ایف نے حالیہ استحکام کو پائیدار معاشی اصلاحات کا اہم موقع قرار دیدیا

Oct 17, 2024 | 12:03 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے حالیہ استحکام کو پائیدار معاشی اصلاحات کا اہم موقع قرار دیدیا۔

سما ٹی وی کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فی کس آمدن میں سالانہ بنیاد پر1.9فیصد اضافہ ہوا ،بنگلہ دیش 4.5فیصد، بھارت میں سالانہ فی کس آمدن 4.9فیصد بڑھی،2000سے 2022کے دوران چین کی فی کس آمدن میں 7.5فیصد اضافہ  ہوا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں پرائمری، سیکنڈری سطح پر تربیت یافتہ اساتذہ کا فقدان ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معیاری تعلیم تک رسائی ، بچوں کی انرولمنٹ علاقائی ملکوں سے کم  ہے،پاکستان میں شعبہ صحت پر اخراجات نیپال اور سری لنکا سےکم ہیں،پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات،ا سٹنٹنگ ریٹ سب سے زیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق تجارت کی راہ میں ٹیرف، نان ٹیرف رکاوٹوں سے معیشت کو نقصان ہوا۔

 آئی ایم ایف نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کا بجٹ کم ہونے کی نشاندہی کردی،صحت و تعلیم پر کم اخراجات سے ترقی، سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت متاثر ہے،آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 22سال میں فی کس آمدن سست روی کا شکار رہی ،پاکستان میں تعلیم پر اخراجات بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال سے کم ہیں۔

مزیدخبریں