بنگلورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلوروٹیسٹ میں نیوزی کیخلاف بھارت کی ٹیم 46رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹیسٹ میں اپنے تیسرے کم ترین سکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنا لیا،انڈیا کی پوری ٹیم 46رنز پر آؤٹ ہو گئی،ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، جڈیجا، ایشون صفر پر پویلین لوٹے،بھارت کے 5کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے،9بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے،رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 20رنز سکور کئے۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے 5اور ولیم اوروکی نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔