عمران خان کی جیل اب شروع ہوئی ہے ، آئینی بینچ بنا تو ۔۔۔؟منیب فاروق کا تجزیہ

Oct 17, 2024 | 03:01 PM

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بنتی نظر آرہی ہے کیوں کہ آئینی بینچ کو کوئی لفٹ نہیں کروارہا ہے اور وہ کسی کام کا نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان پہلے کسی کو لفٹ نہیں کروا رہے تھے ،موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کوئی سیٹ بیک ہوا ہے ۔

 نجی ٹی وی   کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےمنیب فاروق کا کہنا تھا کہ  چند لوگوں کا خیال یہ ہے کہ عمران خان کی جیل اب شروع ہوئی ہے ۔طاقتور  سیاسی حلقوں  کا کہنا ہے کہ اصل معاملہ تو اب شروع ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وزیر اطلاعات پنجاب کے وائرل کلپ کے حوالے سے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس سے پہلے عظمیٰ بخاری نے صحافیوں کو تنبیہہ کی کہ کوئی شور یا بدتمیزی نہیں کرے گا پھر انہوں نے صحافیوں کو نوکری کی دھمکی دی جب ان کا 15 سکینڈ کا کلپ وائرل ہوا تو انہوں نے اپنا 56 سکینڈ کا کلپ پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ ہے آج کا پورا کلپ میں پریس کانفرنس کے بعد ایک میٹنگ میں گئی بعد میں دیکھا تو پتہ چلا میں نے دھمکیاں اور گستاخی کی ہے بڑے بڑے صحافی بھی ایڈیٹ کلپ کا شکار ہوئے ہاتھ جوڑ کر ڈسپلن اور خاموشی کی درخواست کر رہی تھی۔

مزیدخبریں