انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Oct 17, 2024 | 06:11 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کو احتجاج کرنے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو  سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں  پیش  کیا گیا تھا، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیا۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں