پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان ماری انرجیز سندھ کے شہرڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔
حکام کے مطابق کنواں 12 ستمبر 2025 کو کھودا گیا،گہرائی 1195 میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل،3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔ ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔
