میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 6خوارجی جہنم واصل
وزیر ستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیاگیا،فورسز کی کارروائی میں6خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی گئی ،ایک خارجی نے بارودی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔جبکہ 5 مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی میں تمام خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے،پوسٹ کی چھت گرنے سے سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان کے شہید جبکہ 6 جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خارجی کے خاتمے تک عوام، افواجِ پاکستان اور سیکiورٹی ادارے ملک کے دفاع کے لیے ڈٹی رہیں گی، انشاء اللہ
