کراچی : دو ٹرینوں میں تصادم ، تین افراد ہلاک ، ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی : دو ٹرینوں میں تصادم ، تین افراد ہلاک ، ابتدائی رپورٹ تیار
کراچی : دو ٹرینوں میں تصادم ، تین افراد ہلاک ، ابتدائی رپورٹ تیار

  


کراچی،لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلشن حدید کے قریب شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم سے ٹرین گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ملت ایکسپریس گھگھر پھاٹک پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی شالیمار ایکسپریس نے اس سے ٹکرمار دی جس سے ملت ایکسپریس کا گارڈ اصغر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق تصادم کے طور پر ملت ایکسپریس کی پیچھے کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جبکہ شالیمار ایکسپریس کا انجن اور آگے کے ڈبے بھی متاثر ہوئے۔ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ قریبی علاقے کے لوگ اور ٹرین کے مسافر بھی شریک ہیں ۔ چیئرمین ریلوے نے انسپکٹر آف ریلویز کو جائے حادثہ پر فوری پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ حادثے سے ہوئے نقصان کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے ۔ حکام کے مطابق انسپکٹرریلوے کی سربراہی میں بن قاسم ٹرین حادثے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی جبکہ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے ۔ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو قرار دیا گیاہے اور ڈرائیور کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ اگر ڈرائیور کی غفلت صحیح ثابت ہوگئی تو اس کونوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں ۔

مزید : بزنس


loading...