جان ٹریولٹا اور سلمیٰ ہائیک فرانس پہنچ گئے

جان ٹریولٹا اور سلمیٰ ہائیک فرانس پہنچ گئے
جان ٹریولٹا اور سلمیٰ ہائیک فرانس پہنچ گئے

  


پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جان ٹریولٹا اور ڈریم گرل سلمیٰ ہائیک اپنی نئی آنے والی فلم ’سیویجز ‘کی تشہیر ی مہم کے لیے فرانس پہنچ گئے۔پیرس پہنچنے پر شائقین کی بڑی تعداد نے دنوں فنکاروں کا بھرپور استقبال کیا ۔ ڈان ونسلو کے ناول پر مبنی فلم میں جرائم پیشہ گروہوں کو وحشیانہ انداز میں لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کیلی فورنیا میں منشیات سمگلنگ کا کاروبار کرتے ہیں ۔

ہالی ووڈ میں بگڑے نوجوان کے کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے جان ٹریولٹا اس فلم میں بھی ایسے ہی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سلمیٰ ہائیک باغیانہ مزاج کی لڑکی کا کردار کر رہی ہیں جو کسی کی پرواہ نہیں کرتی ۔ ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار آلیور سٹون کی بنائی گئی یہ فلم 26 ستمبرکو ریلیز ہو رہی ہے۔

مزید : تفریح


loading...