ٹی 20 وارم اپ میچ: بھارت کو شکست ،پاکستان نے سری لنکا میں میدانِ مار لیا

ٹی 20 وارم اپ میچ: بھارت کو شکست ،پاکستان نے سری لنکا میں میدانِ مار لیا
ٹی 20 وارم اپ میچ: بھارت کو شکست ،پاکستان نے سری لنکا میں میدانِ مار لیا

  


کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور جیت کے لیے 186رنز کاٹارگٹ دیا۔ پاکستا ن کے مایا ناز بلے باز کامران اکمل نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر پاکستانی پرچم بلند کردیا۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل نے شاندا چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 92رنز بنائے۔بھارت کے خلاف پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز قابل ستائش نہ رہا ۔ اوپنر عمران نذیر 13رنز اور محمد حفیظ 38رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ، ناصر جمشید اور شاہد آفریدی کوئی رن بنائے بغیر اور عمراکمل دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم کامران اکمل اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کی ۔ شعیب ملک 38 رنز پر اور فتح کا چھکا لگانے والے کامران اکمل 92رنز پر ٹاٹ آﺅ ٹ رہے ۔ اس سے پہلے بھارتی بلے باز ورت کوہلی 75رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ او پنر گوتم گھمبیر 10، سہواگ 26، شرما 56 رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوئے جبکہ یووراج سنگھ چار رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔

مزید : کھیل


loading...