گستاخ فلم نے لیبیا، مصر اور سوڈان میں امریکہ اور کینڈا کے سفارتخانے بند کرادیے

گستاخ فلم نے لیبیا، مصر اور سوڈان میں امریکہ اور کینڈا کے سفارتخانے بند ...
 گستاخ فلم نے لیبیا، مصر اور سوڈان میں امریکہ اور کینڈا کے سفارتخانے بند کرادیے

  


لندن (بیورورپورٹ) توہین آمیز فلم کے خلاف دنیا بھر میں شدید مظاہروں کے بعد کینیڈا نے عارضی طور پر لیبیا، مصر اور سوڈان میں اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے وزارت خارجہ کے محکمہ نے مسلم ممالک میں توہین آمیز فلم کی مخالفت میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد اپنے سفارتخانے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں ۔کینیڈا نے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان امریکہ کے سفارتخانے بند کرنے کے فیصلے کے بعد کیا ہے ۔کینیڈا نے اپنے شہریوں کو مشرقی وسطیٰ کا سفر کرنے میں احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سفارتخانے کتنی مدت کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...