آسٹریلوی فوجی یو اے ای میں تعینات کیے جائیں گے

آسٹریلوی فوجی یو اے ای میں تعینات کیے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات میں کئی سو فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ملکی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہاکہ یہ فوجی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت فراہم کریں گے۔ ان کے بقول امریکا نے فضائیہ کے چار سو جبکہ خصوصی دستوں کے دو سو اہلکاروں کی درخواست کی ہے۔
 ایبٹ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دس جنگی جہاز بھی آسٹریلوی دستے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فوجی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ ٹونی ایبٹ نے مزید کہا کہ ابھی تک جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے کےحوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -