مقبوضہ کشمیر ‘ادویات کی قلت پیدا ہو گئی

مقبوضہ کشمیر ‘ادویات کی قلت پیدا ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بیماریوں سے بچاﺅ کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔ریلیف کیمپوں میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف اداروں نے بتایا ہے کہ انہیں زندگی بچانے والے ادویات نہیں مل رہیں جن کی انتہائی سخت ضرورت ہے۔ڈاکٹروٍں کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسولین کی شدید قلت ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ڈاکٹر بھی ادویات کی کمی سے تحفظات کا شکار ہیں۔ایک ڈاکٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے جن میں خصوصاً بچوں کودی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -