لاہورسٹاک مارکیٹ

لاہورسٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔13 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس63.78پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5494.42پر بندہوا ۔ مارکیٹ میںکل9لاکھ69 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز5لاکھ52 ہزار100 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2 لاکھ16 ہزار حصص۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے1 لاکھ حِصص۔ جبکہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے64ہزار500حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.81 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.10 روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -