لاہورمیں کرنسی ریٹ

لاہورمیں کرنسی ریٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں منگل کو ایک بار پھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 20پیسے کے اضافے کے ساتھ 102.80روپے ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں۔آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت 92.35روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت 92.55روپے،یورو کی قیمت 132.75روپے ،بھارتی روپے کی قیمت 1.68روپے ،سعودی ریال کی قیمت 27.40روپے،یو اے ای درہم کی قیمت 28.10روپے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 165.75روپے ہو گئی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد میں جلد دھرنے ختم نہ ہوئے تو امریکی ڈالر کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان حالات کے باعث سرمایہ کار ڈالر میں خریداری کر سکتے ہیں جس سے پاکستانی روپیہ کمزور اور امریکی ڈالر کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے ۔

مزید :

کامرس -