میزان بینک نے شریعہ ایڈوائزر رپور ٹ کو عربی زبان میں بھی شائع کردیا

میزان بینک نے شریعہ ایڈوائزر رپور ٹ کو عربی زبان میں بھی شائع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) میزان بینک لمیٹڈ نے اپنی شریعہ ایڈوائزر رپور ٹ کو عربی زبان میں بھی شائع کردیا ہے جس سے اسکے رپورٹنگ پروسس میں مزید شفایت پیداہو گی۔ میزان بینک اپنی رپورٹ انگریزی اور اردو زبان میں پہلے بھی شائع کرتا ہے اس طرح میزان بینک اپنی شریعہ ایڈوائزررپورٹ تین زبانوں میں شائع کرنیوالا پہلا اسلامی بینک بن گیا ہے۔
میزان بینک کی شریعہ ایڈوائزر رپورٹ بین الاقوامی سطح پر ایک مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔ میزان بینک کی شریعہ ایڈوائزر رپورٹ بینک کی سالانہ رپورٹ میں باقاعدگی سے شائع کی جاتی ہے اور اب تین زبانوں میں دستیاب ہے۔میزان بینک پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑاسلامی بینک ہے ۔ اس وقت بینک کی ملک کے 103شہروں میں370برانچیں ہیں اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پرمیزان بینک ملک کا آٹھواں بڑا بینک بن گیاہے۔ بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے بینک کئی سالوں سے گلوبل فنانس میگزین نیویارک، اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ اورسی ایف اے سوسائٹی پاکستان سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ میزان بینک اپنے صارفین کیلئے 24گھنٹے بینکنگ سروسز فراہم کر رہا ہے۔ جن میں 300سے زائداے ٹی ایمز، انٹرنیٹ بینکنگ ، کال سینٹرزاور میزان ویزا ڈیبِٹ کارڈ کی سہولیات شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -