رنبیر کپور کی فلم ”رائے“ کی عکس بندی بالآخر شروع

رنبیر کپور کی فلم ”رائے“ کی عکس بندی بالآخر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) رنبیر کپور کی فلم ”رائے“ کی عکس بندی شروع ہوگئی۔ رائے کی فلمبندی ایک عرصہ سے تعطل کا شکار تھی تاہم اب ملائیشیا میں اس کی عکس بندی شروع کردی گئی ہے۔ اس فلم میں رنبیر کے مقابل جیکولین فرننڈس ہے جس نے عکس بندی کے پہلے دن کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اس فلم میں ڈبل رول کررہی ہے فلم کے ہدایتکار و کرم جیت سنگھ میں جن کے مطابق ملائیشیا میں فلم کی شوئٹنگ 45 روز تک رہے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ارجن رامپال بھی شامل ہیں ۔

مزید :

کلچر -