آرٹس کونسل کے تعاون سے عکسی مفتی کی کتا ب ”پا کستا نی ثقافت“ کی آج تقریب رونمائی

آرٹس کونسل کے تعاون سے عکسی مفتی کی کتا ب ”پا کستا نی ثقافت“ کی آج تقریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہو ر آرٹس کونسل (الحمر اء) کے تعاون سے ممتاز مفتی ادبی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک کے نامور دانشور عکسی مفتی کی کتا ب ”پا کستا نی ثقافت“ کی تقر یب رو نمائی آج ہو گی جس میں ایس ایم ظفر مہمان خصوصی ہو نگے جبکہ اکرم ذکی اہم نکا ت پر با ت کر یں گے ۔اصغر ندیم سید ،نیئر علی دادا ،پروین عاطف اور شاہد ندیم اپنے تاثرات کا اظہار کر یں گے اور پینل میں امجد اسلام امجد ، حسن نثار ،کامران لا شا ری ،بشریٰ اعجاز ، سروت محی الدین اور کیپٹن (ر)عطاءمحمد خان ،احمد غزالی اور ایوب عافی شامل ہیں ۔واضح رہے عکسی مفتی کی اس کتاب سے پاکستانی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی ،جس میں اہم ا یشو پر ا نتہائی سہل انداز میں با ت کی گی ہے اور غلط فہمیوںکی دھول کو بہت اچھی طرح دھودیا گیا ہے جن کو بے جا ءطور پر ہم اپنے معاشرے کا حصہ سمجھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -