”بن حر“ کا ری میک بنایا جائے گا

”بن حر“ کا ری میک بنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی ماضی کی مشہور کلاسیکی فلم ”بن حر“ کا ری میک بنایا جائے گا ۔ بن حر کا ری میک ہالی وڈ کے ایم جی ایم سٹوڈیو اور پیرا ماﺅنٹ پکچرز والے ملکر بنائیں گے جس کے لئے ایلڈرین کے مرکزی کردار کے لئے 77 سالہ اداکار مورگن فری مین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ ایلڈرین بن حُر کو ریس چیمپئن بننے کے لئے تربیت دیتے ہیں ‘ فلم کی کہانی 1880ءمیں لکھے گئے ناول ”بن حر اے ٹیل آف دی کرائسٹ“ سے ماخوذ ہے۔ بن حر اصل میں ایک یہودی شہزادہ ”جودھا“ ہوتا ہے جو اپنے رومن دوست کی غداری سے غلام بن جاتا ہے۔ بن حر کے کردار کے لئے اداکار کا چناﺅ ابھی باقی ہے ۔ مذکورہ فلم فروری 2016ءمیں ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -