صنم چوہدری اور شہروز کی ڈرامہ سیریل”خطائ“کامیابی سے ہمکنار

صنم چوہدری اور شہروز کی ڈرامہ سیریل”خطائ“کامیابی سے ہمکنار
صنم چوہدری اور شہروز کی ڈرامہ سیریل”خطائ“کامیابی سے ہمکنار
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل سے پیش کی جانے والی صنم چوہدری اور شہروز سبزواری کی ڈرامہ سیریل”خطائ“کامیابی سے ہمکنارہوگئی ہے اپنی پہلی قسط سے ہی اس میگا پراجیکٹ نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ثمینہ اعجاز کے تحریر کردہ اس پراجیکٹ کو عاصم علی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کے دیگر نمایاں فنکاروں میں ساجد حسن ،نائیلہ جعفری،شاہین خان،دیا مغل ،طاہر کاظمی اور اسد سدیقی شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل ”خطائ“کی کہانی دو ایسے لڑکا لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے لئے بنائے گئے ہیں لیکن ایک چھوٹی سی غلط فہمی ان کی زندگی میں طوفان لے آتی ہے۔اس ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فبکاروں کا انتخاب ہے صنم چوہدری اور شہروز سبز واری دونوں اپنے اپنے فنّی کیرئیر کے بہترین کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ڈائریکٹر عاصم علی کی ایک ایک سین پر مکمل گرفت نظر آرہی ہے۔

مزید :

کلچر -