نیروبی‘ بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا

نیروبی‘ بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا
نیروبی‘ بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی مسلمان ہوگئی ہیں۔انہوں نے بھارتی فلموں میں کام کرنے اوررقص کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ممتاکلکرنی نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے اور وہ اپنے خاوند وکی گوسوانی کے ساتھ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں مقیم ہیں۔ وکی گوسوانی کو انیس سو ستانوے میں متحدہ عرب امارات میں منشیات کے کیس میں پچیس برس کی قید ہوئی۔ لیکن انہیں نومبر دو ہزار بارہ میں رہا کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ ویب سائٹ اسلام نیوز کے مطابق وکی گوسوانی جیل میں مسلمان ہوئے اور انہیں دو ہزار بارہ میں رہا کر دیا گیا۔ وکی گوسوانی کے جیل کے دوران ان کی دوست ممتا کلکرنی کینیا میں ان کا کاروبار سنبھالتی تھیں۔ لیکن وکی گوسوانی سے شادی کے بعد ممتا بھی مسلمان ہو گئیں۔

مزید :

کلچر -