شائقین کا آفریدی کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کے فیصلہ کا خیر مقدم

شائقین کا آفریدی کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کے فیصلہ کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہد خان آفریدی کو ٹی 20کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کے اندر قائدانہ صلاحتیں موجود ہیں اور وہ ٹیم کو لے کر کسی بھی چیلنج کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ شائقین نے مزید بتایا کہ شاہد آفریدی نے 2011ءکے ورلڈ کپ میں جس طرح پوری قوم کو متحد کردیا تھا اسی طرح 2015ءکے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھی پوری قوم کو متحد رکھیں گے اور اپنی ٹیم کی قیادت کو احسن طریقے سے انجام دینگے شائقین کرکٹ کے مطابق گو کہ محمد حفیظ ایک ناقابل شکست اور مشکل صورتحال میںکھیلنے والے کھلاڑی ہیں لیکن وہ آفریدی کی قیادت اچھے بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں واضح رہے کہ شاہد آفریدی 2016ءتک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہونگے ۔