جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) چوتھے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا۔ چوتھا سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 12 سے 19 اکتوبر تک ملایئشیاءمیں کھیلا جائے گا۔کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ اولیمپئن منظورالحسن کو رپورٹ کریں گے۔تربیتی کیمپ میں چالیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں منیب الرحمن، محمد طلال خالد، حماد بھٹی، علی رضا انور عدیل راﺅ، مبشیر علی، عابد بھٹی ، شاہ فیصل شاہ، محمد احد، متین، عاطف محمود، قاسم علی، محمد جنید کمال، ابوبکر، غضنفر، قاسم، عاصم جونٹی، فیضان ،ھمد، محمد عدنان، حافظ شاہ نواز، تنزیم الحسن، محمد اضفر یعقوب، زاہدملک، شان ارشاد، محسن صابر، محمد بلال محمود، نوید، ذیشان، احمد ندیم، عامر علی، محمد عتیق، جنید منطور، رانا سہیل، اویس الرحمن، عمر حمدی، مرزا عامر بیگ، سہیل انجم، وسیم اکرم اور محمد علی شامل ہیں۔منیجر چیف کوچ منظورالحسن جبکہ کوچز قمر ابراہیم ،کامران ابراہیم، کامران اشرف، محمد عرفان سنیئر ، ریحان بٹ شامل ہیں۔