آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،محمد یوسف

آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)سابق کپتان رمیز راجا اور سٹار بیٹسمین محمد یوسف نے شاہد آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، محمدیوسف کا کہنا ہے کہ آفریدی کو ون ڈے کی کپتانی بھی سونپی جانی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ اچھا ہے ،بورڈ کے پاس کوئی دوسری چوائس بھی نہیں تھی،شاہد آفریدی تجربے کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو لڑانا جانتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنانا چاہیے تھا۔