آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنا دانشمدانہ فیصلہ ہے، میانداد

آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنا دانشمدانہ فیصلہ ہے، میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنا دانشمدانہ فیصلہ ہے، آل راﺅنڈر کو اپنی کارکردگی کی بدولت اسے فیصلے کو درست ثابت کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد آفریدی کو 2016 ٹی 20 ورلڈ کپ تک ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کپتان کا اچھی فارم میں ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، شاہد آفریدی کو اب سمجھداری سے کھیلنا ہوگا، انہیں چاہئے کہ وہ اپنی بیٹنگ پر خاص توجہ دیں۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پی سی بی کو کپتان اور سکواڈ کی سلیکشن کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات اٹھانے چاہیں، کھلاڑیوں کے میرٹ پر انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائے اور جو کھلاڑی اچھی پرفارمنس نہ دے اسے ٹیم سے فارغ کر دینا چاہئے۔