وکٹوریا اور سبائن پین پیسفک اوپن کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی

وکٹوریا اور سبائن پین پیسفک اوپن کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو ( نیٹ نیوز) وکٹوریا آزارینکا، سبائن لیزکی اور کارلا ساریز نے پین پیسفک اوپن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں جاری ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے جاپان کی کمیکو ڈیٹ کرم کو 3-6 ، 6-0 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ جرمنی کی سبائن لیزکی آسٹریلیا کی سیسی ڈیلکووا کو 6-7 ، 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔سپین کی کارلا ساریز نے جاپان کی کرومی نارا کو 6-1 ، 2-6 اور 6-2 سے ہرایا۔