ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے (لوگو) کی رونمائی کی تقریب

ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے (لوگو) کی رونمائی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام 17ستمبر کو کراچی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی کرکٹ ٹیموں کے (لوگو) کی رونمائی کی تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئی جہاں پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کردیا ۔تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم ،ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ہارون الرشید ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی ہائر کمپنی کے سی ای او جاوید آفریدی ،البرکات بینگ(پاکستان) کے گروپ ہیڈ عمران خضر ،زونگ چائنہ موبائل کے ریجنل ڈائریکٹر برکات اللہ اور ڈائریکٹر ایڈوانس ٹیلی کام حنان آصف نے شرکت کی ۔ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 18ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنھیں چار گروپ اے ،بی ،سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے میں سیالکوٹ سٹالین ،کراچی ڈولفن ،حیدر آباد ہاکس ،کوئٹہ بیئرز ،لاڑکانہ بلز ،گروپ بی میں راولپنڈی ریمز ،کراچی زیبراز ،ملتان ٹائگرز ،فاٹا چیتا ،گروپ سی میں فیصل آباد وولوز ،اسلام آباد لیپرڈز ،لاہور ایگلز ،پشاور پینتھرز ،اے جے کے جیگوارز اور گروپ ڈی میں لاہور لائنز ،ایبٹ آباد فالکنز ،بہاولپور سٹیگز اورڈی ایم جمالی آئی بیکسز شامل ہے ۔ٹورنامنٹ میں 17ستمبر کو کراچی میں شروع ہوگا اور 28ستمبر کو ختم ہوگا ۔