بلائنڈ کرکٹ کپ، ٹیمیں 25 نومبر کو جنوبی افریقہ پہنچیں گی

بلائنڈ کرکٹ کپ، ٹیمیں 25 نومبر کو جنوبی افریقہ پہنچیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) آئندہ نومبرجنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں 25نومبر کو جنوبی افریقہ پہنچیں گی۔ چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں اب تک پاکستان سمیت آٹھ ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں پاکستان سمیت ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ،آسٹریلیا ،سری لنکا،بھارت ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 26 نومبر سے 8 دسمبر تک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا اور عالمی کپ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔