بنگلہ دیشی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں 61 1رنز پر ڈھیر

بنگلہ دیشی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں 61 1رنز پر ڈھیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینٹ لوشیا( نیٹ نیوز) کالی آندھی کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم 380 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محموداللہ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 104 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو محموداللہ 13 اور شفیع الاسلام 6 رنز پر کھیل رہے تھے۔ شفیع الاسلام اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 4 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 10 رنز بناکر گبریل کی گیند پر رامدین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، محموداللہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 53 رنز بناکر سلمان بین کی گین دپر رامدین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، روبل الاسلام بنگلہ دیش کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوگئے، الامین 7 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 380 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 161 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈین باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ویسٹ انڈیز کے کیماروچ نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بناکر بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 427 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ شیونارائن چندرپال نےپہلے کی طرح دوسری اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
 وہ 63