جنوبی افریقن بورڈنے صدر،کوچ اور منیجر کے معاہدے میں توسیع کردی

جنوبی افریقن بورڈنے صدر،کوچ اور منیجر کے معاہدے میں توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ نے صدر کرس نانزانی،کوچ رسل ڈومینگو اورٹیم منیجرمحمد موسیٰ جی کے مدت میعاد میں توسیع کردی۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڑکے سالانہ جنرل میٹنگ میں ایک قرارداد کے زریعے بورڑ کے سربراہ ،کوچ اور منیجر کے معاہدے میں توسیع کردی گئی جس میں بورڑ کے تین آزاد اورتین مستقل ڈائرکٹروں نے کرس نانزانی کے معاہدے میں توسیع کے لیے ووٹ دے دیے جبکہ ٹیم کے کوچ رسل ڈومینگو اور منیجر محمد موسیٰ جی کے معاہدے میں اپریل2016تک توسیع دے دی۔جنوبی افریقی بورڑ نے حال ہی میں ایک سو99ملین منافع کا اعلان کیا تھا، واضح رہے جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ کے انتخابات ہر تین سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔