آئی ایچ ایف کا چیمپیئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان

آئی ایچ ایف کا چیمپیئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپیئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ گرین شرٹس کوگروپ اے میں مشکل حریفوں کا چیلنج درپیش ہوگا۔چیمپیئنزٹرافی کا پینتیسواں ایڈیشن چھ سے چودہ دسمبرتک بھارت کے شہربھونیشورمیں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دوپولزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کوپول اے میں ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا، انگلینڈ، اوریورپئین چیمپیئن شپ کی سلورمیڈلسٹ بیلجئیم کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پول بی میزبان بھارت، اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمنی، نیدرلینڈزاورارجنٹائن پرمشتمل ہے۔ چیمپئینزٹرافی کا گزشتہ ایونٹ دوسال قبل میلبرن میں منعقد ہوا تھا جس میں گرین شرٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ چیمپیئنزٹرافی ورلڈ کپ کے بعد ہاکی کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔