پی سی بی نے آفریدی کو ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا

پی سی بی نے آفریدی کو ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   لاہور( نیٹ نیوز ) پی سی بی نے شاہد آفریدی کو 2016 تک ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کردیا،مصباح الحق ورلڈ کپ 2015ءمیں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاکہنا ہے کہ دونوں فارمیٹ کےلئے کپتانوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کو پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ مصباح الحق بدستور ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔شاہد آفریدی کی تقرری 2016 کے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کے لیے کی گئی ہے۔شاہد آفریدی نے 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ہے جن میں صرف آٹھ جیتے ہیں اور 11 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے مصباح الحق پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انھیں ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مصباح الحق 74 ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتانی کرچکے ہیں جن میں سے 40 میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ 29 ٹیسٹ میچوں میں سے 12 میں وہ کامیاب رہے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے،ٹی 20اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے شاہد آفریدی اور مصباح الحق کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا آفریدی نے کہا کہ کپتانی ملنے پر بہت خوشی ہے لیکن یہ میرے لئے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو میںاحسن طریقہ سے سر انجام دینے کی کوشش کرونگا اور پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلونگا ۔