لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو ڈھیر کر دیا

لاہور لائنز نے سدرن ایکسپریس کو ڈھیر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                رائے پور( نیٹ نیوز) چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کوالیفائر راﺅنڈ میں پاکستان کی لاہور لائنز ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت سدرن ایکسپریس کو 55 رنز سے شکست دیدی سدرن ایکسپریس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لاہور لائنز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر164 رنز بنائے محمد حفیظ نے 67 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی جبکہ سعد نسیم نے 31 اور احمد شہزاد نے 29 رنز بنائے سدرن ایکسپریس کی جانب سے مہاروف نے تین جائمپتی نے ایک اور جے یردنے نے بھی ایک وکٹ حاصل کی سدرن ایکسپریس کی ٹیم 165رنز کے تعاقب میں 18 اوورز میں 109 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی جے مبارک 35 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سمپتھ نے 18 اور پریرا نے 16 رنز بنائے جے یردنے بھی 16 رنز بناسکے لاہور لائنز کی جانب سے فاسٹ باﺅلر اعزاز چیمہ نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ وہاب ریاض اور عدنان نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی کپتان محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی کپتان محمد حفیظ کو بہترین بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔