گجرات یونیورسٹی کے وفدکا دورہ ورچوئل یونیورسٹی

گجرات یونیورسٹی کے وفدکا دورہ ورچوئل یونیورسٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف گجرات کے وفدنے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد کی قیاوت یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کی ۔ورچوئل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے وفد کویونیورسٹی کے انتظامی امور اور تمام کامیابیوں کے متعلق بریفنگ دی۔وفد نے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین مشترکہ ڈگری پروگرام٬ فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور ٹریننگ پروگرام کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹرڈاکٹر نوید اے ملک٬ ایڈوائزر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمدنواز٬ ڈائریکٹر فنانس نعیم طارق٬ کنٹرولر امتحانات مشتاق حسین کاظمی٬ ڈائریکٹر آئی ٹی احسن پوری٬ ڈپٹی رجسٹرار فرحان صادق اور دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی۔