فارغ التحصیل معالجین سیلاب متاثرہ علاقوں میںلوگوں کو طبی سہولیات پہنچائیں،انجم حبیب

فارغ التحصیل معالجین سیلاب متاثرہ علاقوں میںلوگوں کو طبی سہولیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے ادارے کے فارغ التحصیل معالجین پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جا کر مصیبت زدہ ہم وطنوں کو طبی سہولیات پہنچائیں- انہوںنے بیرون ملک مقیم ڈاکٹروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں - صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ صوبے کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے - متاثرین سیلاب کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ عیدالاضحی نہایت سادگی سے منائی جائے اور شہری عید پر آنے والے اخراجات کو سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے بے یارو مددگار لوگوں کی مدد کے لئے عطیہ کریں- پروفیسر انجم حبیب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے تا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل متاثرین سیلاب کی بحالی کا کام مکمل ہو سکے - انہوںنے کہا کہ پی جی ایم آئی میں زیر تعلیم ڈاکٹرز اور امیرالدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے سیلاب زدہ علاقوں میں جانے کے لئے اپنی رضا کارانہ طور پر خدمات پیش کر دی ہیں اور ان کی ٹیمیں متاثرہ علاقو ںمیں بھیجی جائیں گی -