آئی ایس او کا کنونشن 27ستمبر کو ہو گا

آئی ایس او کا کنونشن 27ستمبر کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماءشکیل اصغر نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ششم تا میٹرک کے طلباءکا سالانہ محبین کنونشن۲۷ ستمبر کو لاہور میں مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباءشرکت کریں گے کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی فکری ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جزبے کو فروغ دینا ہے ۔


 تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے کنونشن کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ طلباءکے بہتر مستقبل کی رہنمائی کے لئے کیرئیر گائیڈنس سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں انجئینر ثقلین علی اور مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران خصوصی شرکت کریں گے کنونشن کے اختتام پر ملک بھر کے ہونہار،پوزیشن ہولڈر طلباءمیں شیلڈز بھی تقسیم کی جائے گی