بی کام پارٹ ون کے نتائج

بی کام پارٹ ون کے نتائج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بیچلر آف کامرس(بی کام) پارٹ ون سالانہ2014ءکے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سال بی کام پارٹ ون میں 45739امیدواروں نے شرکت کی ،16254پاس ہوئے۔ جبکہ کامیابی کا تناسب 35.54فیصد رہا۔جبکہ27262لڑکوں میں سے7650پاس ہوئے۔


 کامیابی کا تناسب28.06فیصد رہااور18477لڑکیوں میں8604پاس ہوئی اور کامیابی کا تناسب46.57فیصد رہا۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔