قتل کے مقدمہ کی رپورٹ جانب دار قرار،تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم

قتل کے مقدمہ کی رپورٹ جانب دار قرار،تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے قتل کے مقدمہ میں تفتیشی افسر کی رپورٹ کو جانب دار قرار دیتے ہوئے سی سی پی او لاہورتفتیشی افسر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے جبکہ کاروائی سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزم فقیر حسین نے رقم کے تنازع پر 28اپریل 2014کو فائرنگ کر کے بشارت علی کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گجرپورہ پولیس نے مقتول کے بھائی وارث علی کی مدعیت میں درج کیا ۔گزشتہ روز تفتیشی آفیسر سب انسپکٹرلیاقت علی نے عدالت میں تفتیشی رپورٹ پیش کی جس میں پولیس نے ملزم کو بے گناہ قرار دیا گیا جس پرعدالت نے پولیس رپورٹ سے اتفاق نہ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور سی سی پی او لاہور کو مذکورہ سب انسپکٹرکے خلاف مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔