غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے کا مقدمہ ، دو ملزمان کی ضمانت خارج

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے کا مقدمہ ، دو ملزمان کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت خارج جبکہ ایک 16سالہ ملزم کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پی ٹی اے کی جانب سے دی گئی ایک درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے9اگست کو لودھراں میں چھاپہ مار کر 11464غیر قانونی ایکٹو سمیں ،اور 40گیٹ وے ایکسچینجز،کمپیوٹرز سمیت دیگر اشیاءقبضہ میں لی تھیں اور موقع سے تین ملزمان ملک سلیم ،منیر اعجاز اور 16سالہ شاہجہاں کو گرفتار کیا تھا ملزمان نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہم کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کر رہے ایف آئی اے نے ہمیں بلاوجہ مقدمہ میں ملوث کیا ہے پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان انٹرنیشنل کالز کو لوکل کال میں کنورٹ کر کے ملک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں فاضل عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دو ملزمان ملک سلیم اور منیر اعجاز کی ضمانتیں خارج کردیں۔