قتل کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت مدعی مقدمہ کے بیان پر منظور

قتل کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت مدعی مقدمہ کے بیان پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مدعی مقدمہ کے بیان پر منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پراسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ملزم عثمان کے خلاف تھانہ مناواں میں فقیر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس کے مطابق ملزم نے مدعی فقیر حسین کے بیٹے کو گلے میں پھندا ڈال کر دنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدا زاں قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی گزشتہ روز ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت پر مدعی مقدمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ عثمان میرا ملزم نہیں ہے تتیمہ بیان میں ملزم کو نامزد کیا تھا مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ ملزم نہیں ہے اس کا ایف آئی آر میں نام بھی شامل نہیں اگر عدالت اس کی ضمانت منظور کرتی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں جس پر فاضل عدالت نے مدعی مقدمہ کے بیان پر ملزم کی ایک لاکھ مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی ہے