ریاض حسین بلوچ پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر لال خان

ریاض حسین بلوچ پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر لال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مارکسسٹ رہنما اور محنت کشوں کی آواز کامریڈ ریاض حسین بلوچ پر کراچی میں ہونے والا قاتلانہ حملہ ایک بزدلانہ عمل ہے جس کی مذمت میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن پوری پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں محنت کشوں کے احتجاج کر رہی ہے اور پی ٹی یوڈی سی یہ مطالبہ کرتی ہے مجرموں کو فوری طور پر منظرِ عام پر لا کر کڑی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی یوڈی سی کے انٹرنیشنل سیکرٹری ڈاکٹر لال خان، پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی سیکرٹری جنرل الیاس خان ایڈووکیٹ، پی ٹی یوڈی سی کے مرکزی رہنما آدم پال اور لاہور کے صدر اعجاز شاہ، YDAپنجاب کے رہنما ڈاکٹر فرحان گوہر اور پی ٹی یوڈی سیکے دیگر رہنماﺅں اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ 13 ستمبر 2014ءکو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی چیئرمین ریاض بلوچ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے۔ ریاض بلوچ جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم کیو ایم کے ساجد احمد کے مقابلے میں الیکشن لڑچکے ہیں۔


 کو اس سے پہلے انتخابی مہم کے دوران بھی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہفتہ کی سہ پہر وہ گھر جارہے تھے کہ منزل پمپ، لانڈھی کراچی میں ان پر حملہ کیا گیاجہاں وہ پانچ گولیوں کا نشانہ بنے۔ جناح اسپتال میں آپریشن کے بعد انکو خصوصی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ ریاض بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں مارکسزم اور انقلابی سوشلزم کے نظریات کے حامل نمایاں لیڈ ر ہیں جبکہ پاکستان کی مزدور تحریک میں ایک پرجوش اور نمایاں کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے نج کاری کی پالیسی کے خلاف، پی ٹی یوڈی سیکے رہنماو¿ں کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کشمیر، پختون خواہ، پنجاب اور سندھ بھر میں درجنوں لیبر کانفرنسوں، جلسوں اور لیبر ایکشن کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کی تھی۔ محنت کشوں نے پی ٹی یوڈی سی کی جانب سے نج کاری کے خلاف لڑائی کے آغاز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ریاض بلوچ اور انکے ساتھیوں نے اپنے ملک گیر دورے میں ساٹھ سے زیادہ ریاستی اداروں کی نجکاری کے خلاف جدوجہد کے لئے ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیں۔ اس دورے میں ملک بھر کے تمام بڑے اداروں کے محنت کشوں، ٹریڈ یونینز، فیڈریشنزاور ایسوسی ایشنز کو نج کاری کے خلاف جنگ کے منشور پر متحد کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی۔ اس ملک گیر تحریک نے حکمران طبقے کو اپنے مذموم عزائم آگے بڑھانے سے باز رکھا اور حکمران ٹولہ نج کاری کا مکروہ عمل روک دینے پر مجبور ہوگیا۔ریاض بلوچ پہلے بھی اس قسم کے ملک گیر دورے کرتے رہے ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں مزدورتحریک کو مضبوط بنانا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے پی ٹی یوڈی سیکا کام رکنے والا نہیں ہے بلکہ دشمنوں کے حملے ہمیں اور زیادہ مضبوط کریں گے اور محنت کشوں کے مطالبات کے حق میں ہماری لڑائی اور زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔